آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن پہنچ گئی۔
برسبین سے میلبرن پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ جہاں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا شیڈول ہے۔
اس سے قبل برسبین میں قومی ٹیم نے دو وارم آپ میچز کھیلے جہاں قومی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جب کہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گی، میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔