news

پاک نیوزی لینڈ سیریز: ٹاس کے لئے سکہ دینے والے بچے کا نوٹ منظرعام پر

کیوی کرکٹ بورڈ نے بچے کی جانب سے لکھے پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جسے خوب توجہ حاصل ہورہی ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز: ٹاس کے لئے سکہ دینے والے بچے کا نوٹ منظرعام پر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس کے لئے سکہ دینے والے بچے کا نوٹ منظرعام پر آگیا۔ 
کیوی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے ہمراہ بچے اور اس کی جانب سے لکھے گئے نوٹ کی تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
 
کیوی بورڈ کی جانب سے ہیملٹن میں ہونے والے دوسرے میچ میں ول نامی یہ بچہ ایک خاص مہمان تھا، جسے نہ صرف ٹاس کے لئے سکہ دینا تھا بلکہ ایک چھوٹے بلے پر کھلاڑیوں سے آٹوگراف بھی دیے گئے۔ 
نوجوان ول نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس نے تجربے سے لطف اندوز ہوا، اپنے بلے پر زیادہ تر کھلاڑیوں کے دستخط حاصل کیے، کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مجھے کوائن ٹاس کڈ کے طور پر منتخب کرنے کے لئے آپ کا شکریہ، میں ابتداء میں گھبرایا ہوا تھا لیکن بعد میں مجھے بہت اچھا لگا۔
ول نامی بچے نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ ایک دن نیوزی لینڈ کے لئے کھیلنا چاہوں گا۔