شاہین کی کپتانی میں قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک کیا ہوگا، مزید تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا، انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا، ٹیسٹ سیریز میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں دے سکے، بطور ٹیم اچھا نہیں کھیل سکے، ہارنے پر ٹیم کو زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ رنز اسکور کیے اور ایک دو اننگز سے فرق نہیں پڑتا، وہ پاکستان کے اہم بیٹر ہیں۔
پاک نیویز لینڈ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے ابتدائی فاسٹ بولرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان کی جانب سے اٹیکنگ پیس کی توقع کی جارہی ہے جبکہ نوجوان کرکٹر عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو بولنگ بھی کریں گے اور بلے سے بھی اپنی مہارت دکھائیں گے جبکہ اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان ہے۔
شاہین آفریدی، حارث رئوف اور زمان خان کو گروپ کے ہمراہ آکلینڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے برعکس دوسرے نیٹ میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال اور عباس آفریدی نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔