ٹیسٹ کرکٹ کی کی تاریخ میں پہلی بارکسی میچ میں دونوں اوپنرز کے صفر پر آئوٹ ہونے کے ساتھ کیلنڈر سال کا آغاز ہوا ہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف نئے سال کے پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ناپسندیدہ اور منفی ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے دھوپ والے دن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کا انتخاب کیا تاہم، آسٹریلیا کی نئی گیند والی بولنگ جوڑی نے مضبوط آغاز کرتے ہوئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے ابتدائی دو اوورز میں پاکستانی ٹیم کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔
مچل اسٹارک نے اپنی دوسری گیند پر ابتدائی کامیابی حاصل کی اور عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر دیا جنہوں نے دوسری سلپ پر اسٹیو اسمتھ کو اپنے آف سٹمپ کے باہر آسان کیچ تھمادیا۔
انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے، صائم ایوب کو بھی ایسی ہی قسمت کا سامنا کرنا پڑا، وہ صرف دو گیندیں کھیل پائے اور ہیزل ووڈ کی گیند پرایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا میں 1981-82 کے موسم گرما کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جہاں پاکستان کے دونوں اوپنرز صفر پر روانہ ہوئے۔
مزید برآں، ٹیسٹ کرکٹ کی کی تاریخ میں پہلی بارکسی میچ میں دونوں اوپنرز کے صفر پر آئوٹ ہونے کے ساتھ کیلنڈر سال کا آغاز ہوا ہے۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ "ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے، آج سورج نکل چکا ہے اور دھوپ اچھی ہے، لیکن یہ ٹھیک ہے، ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کرتے۔