news
English

پاکستانی نژاد انتم نقوی زمبابوے کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل

نئے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز کی قیادت میں، زمبابوے کا مقصد آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد اپنی ٹیم کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔

پاکستانی نژاد انتم نقوی زمبابوے کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والے انتم نقوی زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوگئے، سکندر رضا بھارت کے خلاف میچز کی قیادت کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ 
بلجیئم میں پیدا ہونے اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے والے انتم نقوی کے والدین پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونے والے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے جبکہ باصلاحیت کرکٹر انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونے والی کوئین سیریز کے لئے قلندرز ڈیولپمنٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔
انتم نقوی زمبابوے کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں، ان سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اب بھی بھارت کے ساتھ شیڈول سیریز میں زمبابوے کی قیادت کریں گے۔ 
بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک زمبابوے کے ساتھ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 
اگرچہ سکندر رضا کو بھارت کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم زمبابوے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے تاہم انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔