news
English

سی پی ایل 2023 میں پاکستان کے تیز رفتار بولرز کی جوڑی کے چرچے

پاکستان کے سلمان ارشاد اس وقت جاری سی پی ایل 2023 میں صرف دو میچوں میں چھ وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن چکے ہیں۔

سی پی ایل 2023 میں پاکستان کے تیز رفتار بولرز کی جوڑی کے چرچے

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اورسلمان ارشاد اور کی تباہ کن بولنگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ 
کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی طرف سے کھیلنے والے سلمان ارشاد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے محض 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ 
کیریبین پریمیر لیگ اس وقت سری لنکا میں جاری ہے جس میں جمیکا تلاواز کی طرف سے پاکستانی پلیئر عمادوسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد کھیل رہے ہیں، سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان ارشاد کا اسپیل گیم چینجر ثابت ہوا کیونکہ انہوں نے چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شکار میں آندرے فلیچر (23)، جوشوا ڈی سلوا (36)، کوربن بوش (0) اور امباتی رائیڈو (0) شامل تھے۔ ارشاد نے اپنے اسپیل کے دوران صرف 27 رنز دیے اور 6.75 کے شاندار اکانومی ریٹ کو برقرار رکھا۔ 
دوسری جانب محمد عامر نے جانے مانے تیز گیند باز کی حیثیت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان ایون لوئس (9)، شیلڈن کوٹریل (11) اور بلیسنگ مزاربانی (1) کی اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے مقررہ چار اوورز میں 20 رنز دے کر 5.00 کی اکانومی ریٹ جو برقراررکھا۔ 
اس سے قبل سلمان ارشاد نے پیٹریاٹس کے خلاف اسپیل کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، سلمان ارشاد نے بھارتی بیٹر امباتی رائیڈو کے علاوہ آندرے فلیچر، جوشوا ڈی سلوا اور کوربن بوش کو آؤٹ کیا۔ اس شاندار پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے جب کہ میچ میں جمیکا تلاوازسے کھیلنے والے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کے عماد وسیم نے بھی میچ میں ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے سلمان ارشاد لاہور قلندرز پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے تھے، سلمان ارشاد نے گزشتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔