news
English

پاکستانی پیسرکا آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر پابندی نومبر 2008ء میں ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد لگائی گئی تھی۔

پاکستانی پیسرکا آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے 2008ء میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کرکٹرز پر کھیلنے کی طویل پابندی کے باوجود اپنی پرجوش خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ممبئی میں 2008ء کے دہشت گرد حملے کے بعد لگائی گئی پابندی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک پاکستانی کرکٹ اسٹارز کو آئی پی ایل میں شرکت کرنے سے روکے رکھا، تاہم ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں حسن علی اس رکاوٹ کو توڑنے اور آئی پی ایل میں کھیلنے کے بارے میں پر امید ہیں۔
قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے کہا کہ ہر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہے اور وہاں کھیلنا میری خواہش ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی لیگز میں سے ایک ہے، اگر مستقبل میں موقع ملا تو میں وہاں ضرور کھیلوں گا۔ 
اس پابندی نے پاکستان کے کئی نامور کرکٹرز بشمول شعیب ملک، شعیب اختر، کامران اکمل، سہیل تنویر، شاہد آفریدی اور دیگر کو آئی پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے بھارتی لیگ سے دورکیے رکھا ہے۔ کامران اکمل اور سہیل تنویر آنجہانی آسٹریلین لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی کپتانی میں آئی پی ایل کا پہلا ایڈیشن جیتنے والی راجستھان رائلز کا حصہ تھے، تاہم بعد میں بھارتی حکومت نے آئی پی ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر پابندی لگادی تھی۔