راولپنڈی میں بارش کے باعث ٹریننگ سیشن رک جانے سے پاکستانی کھلاڑی انڈور کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے پر کھلاڑیوں نے فارغ بیٹھ کر وقت ضائع کرنے کے بجائے ہوٹل کی لابی کو ہی میدان بنالیا، راولپنڈی میں بارش کے باعث قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن رک جانے سے پاکستانی کھلاڑی انڈور کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ کھلاڑیوں نے سست ہونے کے بجائے اپنے وقت کا بہترین استعمال کیا، ابرار احمد، زمان خان، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم انڈور کرکٹ کھیلنے کے لیے ہوٹل کی لابی میں چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز نے اپنے آپ کو تفریح فراہم کرنے کا ایک تخلیقی طریقہ ڈھونڈ لیا جب راولپنڈی میں ان کا آؤٹ ڈورٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد کمرے میں بیٹھ کر وقت گزارنے کے بجائے ابرار احمد، زمان خان، شاہین آفریدی، محمد عامراورعمادوسیم انڈورکرکٹ سے لطف اندوز ہونےکےلیے ہوٹل کی لابی میں چلے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تفریحی لمحات کو قید کرنے والی ایک ویڈیو شیئرکردی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے جاری رہنے کی پیش گوئی کے ساتھ مجموعی طورپر موسم کا حال بتادیا گیا جس سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز متاثر ہوسکتی ہے، خاص طور پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو شیڈول ہیں۔
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، جمعرات کےروز بارش کا امکان 25 فیصد ہے، جو ہفتہ کو نمایاں طور پر بڑھ کر 86 فیصد ہو جائے گا، اور پھر اتوار کو بارش کا امکان 40 فیصد تک کم ہوجائے گا۔
یہ پیش گوئیاں سیریز کے دوران موسم کی خرابیوں کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کو نمایاں کرتی ہیں۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول:
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)