سعود شکیل اب 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 15ویں نمبر پر ہیں، جب کہ رضوان 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر آگ بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف چل پڑا۔ سعود شکیل اور محمد رضوان رینکنگ میں ایک، ایک درجہ نیچے آگئے، تاہم بابر اعظم ٹاپ تھری میں برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر ٹاپ 10 بلے بازوں کے زمرے میں پہنچا دیا ہے۔ سری لنکا کے نئے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ان کی سنچریوں کی وجہ ان کی ٹیسٹ رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ سری لنکا کو بنگلہ دیش کے خلاف 328 رنز کی زبردست فتح حاصل ہوئی تھی، جس سے آئی لینڈرز کے کپتان آئی سی سی کی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں کیریئر کی اعلیٰ ترین درجہ بندی پر پہنچ گئے ہیں۔
ڈی سلوا کی اس حالیہ کارکردگی 102 اور 108 کے مجموعی اسکور کی بدولت وہ 15 درجے اوپرچڑھ کر 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں 32 سالہ کرکٹڑ کی شاندار کارکردگی نے ان کے ریٹنگ پوائنٹس کو 695 کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ ڈی سلوا کی ترقی کے نتیجے میں پاکستانی بلے باز سعود شکیل اور محمد رضوان رینکنگ میں ایک، ایک درجہ نیچے آگئے ہیں۔
سعود شکیل اب 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 15ویں نمبر پر ہیں، جب کہ رضوان 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اس دوران پاکستانی بلے باز بابر اعظم 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دائیں ہاتھ کے تیز رفتار بولر کاسن راجیتھا کے ساتھ سری لنکا کی خوشی ٹیسٹ بولرز کی تازہ ترین درجہ بندی تک پھیل گئی ہے۔
راجیتھا کی قابل ستائش کارکردگی نے انہیں 515 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 38ویں پوزیشن تک پہنچا دیا۔
مزید برآں ٹیم کے ساتھی وشوا فرنانڈو اور لاہیرو کمارا نے بھی نمایاں پیشرفت کی، فرنینڈو 7 درجے اوپرچڑھ کر 43 ویں مقام پر پہنچ گئے اور کمارا چھ درجے ترقی کرکے 46 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ راجیتھا کی ترقی کے نتیجے میں نسیم شاہ 514 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 39ویں نمبر پر چلے گئے۔
فرنینڈو کی 489 پوائنٹس کے ساتھ 43 ویں پوزیشن پر ترقی کے بعد نعمان علی اور ابرار احمد دو درجے نیچے گرکربالترتیب 44 ویں اور 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ عامر جمال بھی ایک درجہ نیچےاترکرلہیروکماراکےساتھ 46ویں نمبرپرآگئےہیں۔
شاہین شاہ آفریدی 733 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہنے والے ٹاپ ٹین بولرز کے زمرے میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔