news
English

دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصرتربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے

یہ تربیتی کیمپ ہفتے کے روز سے شروع ہوگا، کھلاڑیوں کو جمعہ کی شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جمع ہونا ہوگا۔

دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصرتربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں ایک مختصر کیمپ لگایا جائے گا۔ یہ تربیتی کیمپ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کو جمعہ کی شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جمع ہونا ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تین روزہ تربیتی پروگرام کا فوکس مہارت اور فٹنس دونوں سطحوں پر ہوگا۔ تربیتی نظام کے بعد، ایک اوپن میڈیا سیشن ہوگا، جو کھلاڑیوں کو اپنی تیاریوں اور آئندہ سیریز کے لیے توقعات کے بارے میں بصیرت پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ قومی ٹیم کو 7 مئی کی صبح آئرلینڈ کے لیے روانہ ہونا ہے۔ 
دورہ آئرلینڈ کے دوران ٹیم 10 مئی سے 14 مئی تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔اگلے مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 
پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے انگلینڈ سے براہ راست امریکا جائے گی۔ 
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ: 
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، عثمان خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمد، حسن علی اور سلمان علی آغا۔

 آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریزکاشیڈول:  
10 مئی: ڈبلن میں پہلاٹی 20 (شام 7 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق) 
12 مئی: ڈبلن میں دوسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق) 
14 مئی: ڈبلن میں تیسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق)
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
22 مئی: لیڈز میں پہلاٹی 20 (رات10:30بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30،پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20 (10:30بجے رات،پاکستانی وقت کے مطابق) 
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھاٹی 20 (رات 10:30بجے پاکستانی وقت کے مطابق)