news
English

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے آفیشل پلیئنگ کٹ کی رونمائی

پی سی بی کی جانب سے آفیشل کٹ کی رونمائی کی تقریب پیر کےروز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی۔

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے آفیشل پلیئنگ کٹ کی رونمائی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کی نئی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی گئی۔  
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی آفیشل پلیئنگ کٹ کی نقاب کشائی کی ہے جو 1 سے 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔ 
قومی ٹیم کی نئی پلیئنگ کٹ کی رونمائی پیر کےروز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کی گئی۔ تقریب رونمائی میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، کپتان بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے دیگر سینئر اراکین سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی ’میٹرکس جرسی‘ کی رونمائی کی گئی جس کے ڈیزائن میں وہ جذبہ نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے دل کے اندر گونجتا ہے۔ 
پی سی بی نے نئی جرسی میں قومی کرکٹرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔ 
میٹرکس جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 
 یہ جرسی پہن کر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں قوم کی توقعات کے مطابق اپنی شاندار روایات دکھانے کے لیے تیار ہے۔ 

پاکستان کو بھارت، آئرلینڈ اور کینیڈا کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔
قومی ٹیم آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کو بالکل تیارہے۔ اس کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جانے سے پہلے گرین شرٹس انگلینڈ میں چار میچز کی ٹی 20 سیریز بھی کھیلے گی۔

ابتدائی طور پر آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کے لیے چنے گئے 18 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کو 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے بعد کم کرکے 15 پلیئرزپر مشتمل کردیا جائے گا جبکہ آئی سی سی مینزٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئنگ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:
6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس۔
9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک۔
11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک۔
6 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈرہل۔