news

ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز میں پاکستان شاہینز کی ایک اورشاندار کامیابی

پاکستان شاہینز نے کم اسکورنگ گیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میلبورن رینیگیڈز کو شکست سے دوچار کیا۔

ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز میں پاکستان شاہینز کی ایک اورشاندار کامیابی

پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد 18.5 اوورز میں پوری ٹیم 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
بولنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے مظاہرے نے پاکستان شاہینز نے دوسری جیت اپنے نام کرلی۔ شاہینز نے منگل کے روز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹی آئی او اسٹیڈیم میں میلبورن رینیگیڈز کو 19.4 اوورز میں 85 رنز پر آؤٹ کرکے 94 رنزکے چھوٹے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا۔ 
اسفند علی اور عرفان منہاس کے بولنگ اٹیک نے حریف بلے بازوں پر شروع سے ہی دباؤ بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سجاد علی، فیصل اکرم اور احمد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ ڈیلن بریشر کا 20 گیندوں پر 19 رنز اننگز کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ 
پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد 18.5 اوورز میں پوری ٹیم صرف 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شاویز عرفان نے 32 گیندوں پر سب سے زیادہ 34 رنز بنائے اور اپنی اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ اگلے بہترین اسکور باسط علی اور فیصل اکرم کے 13 رنزتھے۔ روانتھا کیلاپوتھا نے 15 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ فرگس اونیل اور ٹام راجرز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز کےعلی اسفند کوپلیئر آف دی میچ قراردیاگیا۔