انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کھلاڑی جمعے کےروز اپنے تربیتی سیشن کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے تین میچوں کی سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاسل کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچ گئی جہاں چار میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم ڈبلن سے مانچسٹر گئی اور پھر وہاں سے لیڈز پہنچی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2024 سے قبل انگلینڈ میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ جو 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 کے لیے امریکا روانہ ہوجائے گی۔
دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے وارم اپ میچوں سے محروم ہونے کا امکان ہے کیونکہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹی 20 سیریز میں مصرکی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے وارم اپ میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی جانب سے چار میچوں کی ایک اہم ٹی 20 سیریز کے لیے تیار ہونے سے ہوا ہے جو 22 مئی کو شروع ہوگی اور 30 مئی کو ختم ہوگی۔