news
English

سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی ٹیم رات گئے کراچی پہنچ گئی

کراچی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے

سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی ٹیم رات گئے کراچی پہنچ گئی تصویر: فائل

سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی لاہور سے کراچی پہنچ گئی، کراچی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شارع فیصل پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ علاوہ ازیں پاکستان ٹیم کے ہوٹل پر بھی سخت ترین سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا۔

سرفراز احمد قومی اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے لیے بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر پہلا اسائمنٹ ہے، دوسری جانب سری لنکا ٹیم آج منگل کی شام دبئی سے کراچی پہنچ رہی ہے۔