news

ٹی20 ورلڈکپ: میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم امریکا روانہ 

کھلاڑی دو گروپوں میں ڈیلاس پہنچیں گے، پی سی بی  

ٹی20 ورلڈکپ: میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم امریکا روانہ 

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے دو گروپوں میں ڈیلاس روانہ ہو رہی ہے۔ 
پاکستانی اسکواڈ اب اپنی آنے والی ورلڈ کپ مہم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اس کا پہلا میچ امریکہ کے خلاف جمعرات، 6 جون کو ڈیلاس میں شیڈول ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج صبح دو گروپس میں لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس کیلئے روانہ ہوگئی۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کا ایک گروپ 19 ارکان پر مشتمل ہوگا جن میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں 9 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین امریکہ روانہ ہوئے۔ 
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں 0-2 سے ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔  
اب 
قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔ اس کے بعد 9 جون کو بھارت اور 12 جون کو کینیڈا کے خلاف میچ نیویارک میں ہوں گے۔ گرین شرٹس کا آخری لیگ میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو فلوریڈا میں ہونا ہے۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈ: 
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔ 
پاکستان کے میچز کا شیڈول: 
6 جون - بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈلاس۔ 
9 جون - بمقابلہ انڈیا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔ 
11 جون - بمقابلہ کینیڈا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔ 
16 جون - بمقابلہ آئرلینڈ، سینٹرل بروورڈ پارک اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈر ہل، فلوریڈا۔ 
پاکستان کو پہلے راؤنڈ میں اے ٹو سیڈ کیا گیا ہے اور اگر وہ دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیتا ہے تو اس کے سپر ایٹ کے میچز درج ذیل ہوں گے۔ 
19 جون - بمقابلہ ڈی 1، اینٹیگوا۔
21 جون - بمقابلہ سی 2، بارباڈوس۔
23 جون - بمقابلہ بی 1، بارباڈوس۔