news
English

کینیڈا کے خلاف مقابلے سے قبل ٹیم کے حوصلے پست ہوگئے، اظہرمحمود

بھارت کے ساتھ ہونے والے اہم ترین میچ میں مین ان گرین 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرپائے اور میچ 113/7 پر ختم ہوا۔

کینیڈا کے خلاف مقابلے سے قبل ٹیم کے حوصلے پست ہوگئے، اظہرمحمود

ٹیم پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اعتراف کیاہے کہ کینیڈا سے شیڈول مقابلے سے قبل ٹیم کے حوصلے پست ہوگئے، بھارت کے ہاتھوں مات امریکا کے ہاتھوں شکست سے بھی بڑی ہے، اس وقت تمام پلیئرز کا مورال ڈاؤن ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام ٹاپ 7 بیٹرز کا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ ہارگئے ہیں تو کیا اب سر دیوار پر ماردیں، شکست سے کرکٹر کی زندگی ختم تو نہیں ہوجاتی۔ کینیڈا کے خلاف میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ نسیم شاہ اور شاہین سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام بیٹرزکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارے بیٹرز کی شاٹ سلیکشن ٹھیک نہ تھی، 6 کا رن ریٹ 10 پر چلا گیا، ہم میچ میں 15 ویں اوور تک ٹھیک کھیل رہے تھے۔ 
اظہر محمود کا کہنا ہے کہ دو شکستوں کے بعد ہر کوئی کافی مایوس ہے، بھارت سے میچ ہارنا امریکا کے خلاف شکست سے زیادہ دُکھ دیتا ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام شروع کے 7 بیٹرز کا ہے۔ 
ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، اس لیے انفرادی طور پر کسی کو الزام نہیں دے سکتے، دونوں میچز میں ہماری شاٹ سلیکشن اور فیصلے ٹھیک نہیں تھے، اس وقت ٹیم میں ہر کسی کا مورال ڈاؤن ہے، اس کو بلند کرنا ضروری ہے، ہم اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں، جب تک ایونٹ ختم نہیں ہوتا ہمت نہیں ہاریں گے۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ غلط وقت پرغلط شاٹ کھیلا گیا جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا، کسی کھلاڑی کو اپنی صلاحیت پر ہی شک ہو جائے تو  بہت مشکل ہوتا ہے، اگر ہم خود پراعتماد رکھ کر کھیلیں گے تو سب کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ پر سارا نزلہ بابر اور  رضوان پر آجاتا ہے، اگر اچھی پارٹنرشپ نہ ہو سکے تو  پھر دباؤ میں آجاتے ہیں، اگر ہم ٹھیک وقت پر ٹھیک فیصلے لیں تو چیزیں آسان ہوجائیں گی، کینیڈا کے خلاف میچ ہمارے لیے اہم ہے، کرکٹ میں اگرمگر تو ہوتا رہتا ہے، پہلے بھی ہوتا رہا ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام شروع کے 7 بیٹرز کا ہے، اگر ٹاپ آرڈر نہیں پرفارم کرے گا تو باقی لوگوں سے کیا توقع کریں۔،، 
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ اب کسی خوش فہمی میں رہنے کی گنجائش نہیں ہے، کوئی کسی حریف کو آسان سمجھتا ہے تو اس کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ نہیں، کینیڈا کے پاس بھی ایسے پلیئرز ہیں جو اچھا کرسکتے ہیں، ہمیں اب یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا، فزیکل پریکٹس سے کچھ نہیں ہوتا، اس وقت ذہنی پختگی بہت اہم ہے۔،،