news
English

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا روانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی، قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا روانہ

ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا جانے والی قومی ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ میلبرن اور تیسرا سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔