news
English

پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کے لئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی

پاک نیوزی لینڈ سیریز پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوسکتی ہے، رپورٹس

پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کے لئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیویز کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجوزہ سیریز پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

کیوی بورڈ نے رواں سال تجویز دی تھی کہ سال 2024 کی ابتداء میں پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے آئے گی تو اس سیریز کے بعد جنوری کے وسط میں سیریز کو شیڈول کرلیا جائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جنوری 2024 کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت یہ شیڈول نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے بھی خالی ہے کیونکہ فروری میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ہوم سیریز کے لئے کیویز کے دیس کا دورہ کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کیوی بورڈ سیریز کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں جس میں میچز کی تعداد اور مقامات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مئی کے ابتداء میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہیں ون ڈے میں 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔