کینڈی کی ٹیم لنکا پریمیئر لیگ کی نئی چیمپئن بن گئی، فاتح ٹیم نے پہلی بار ایل پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل میں دمبولا کو5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
کینڈی کی ٹیم لنکا پریمیئر لیگ کی نئی چیمپئن بن گئی، فاتح ٹیم نے پہلی بار ایل پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، فائنل میں دمبولا کو5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بی، لوو کینڈی کی ٹیم نے لنکا پریمیئر لیگ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا، کینڈی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں دمبولا کو5 وکٹوں سے شکست دی، میچ کا فیصلہ ایک گیند پہلے ہوا۔
کینڈی نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، فائنل میں محمد حارث نے 26 رنز کی اہم اننگز کھیلی، کوشل مینڈس نے 44 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی جب کہ کپتان اینجلو میتھیوز 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دمبولا آورا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، دھننجایا 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چتورانگا ڈی سلوا نے 25 رنز دے کر 2 جب کہ محمد حسنین نے 38 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
محمد حارث نے ٹورنامنٹ میں کینڈی کی جانب سے مجموعی طور پر 213 رنز اسکور کیے جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے لنکا پریمیئر لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی کھلاڑی محمد حارث نے گزشتہ ایک ماہ میں اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ اور لنکا پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔