news
English

پاکستان انڈر19 نے 4 روزہ میچ میں سری لنکا انڈر19 کو ہرادیا

دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 22 اکتوبرکوہوگا۔

پاکستان انڈر19 نے 4 روزہ میچ میں سری لنکا انڈر19 کو ہرادیا

نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں چار روزہ واحد میچ کے تیسرے روز پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا انڈر 19 کو پہلی اننگز میں 229 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان انڈر 19 کے 121.3 اوورز میں 433-9 کے جواب میں پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے فالو آن کے بعد سری لنکا کی پوری ٹیم کو 60.2 اوورز میں 236 رنز پر ڈھیر کردیا۔ 
پاکستان انڈر 19 کو ایک وکٹ کے نقصان پر آٹھ رنز کا ہدف حاصل کرنے میں صرف 1.4 اوور لگے۔ 
سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 56 اوورز میں 155 رنز کے اسکور سے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔ انہوں نے بقیہ چار وکٹیں گنوانے سے پہلے دن میں 10.2 اوورز میں 49 رنز جوڑے۔ پلندو پریرا سب سے نمایاں اسکورر تھے، جنہوں نے نصف سنچری بنائی، کپتان سینتھ جے وردھنے دوسرے معاون تھے، انہوں نے 45 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ 
پاکستان نے 8 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ تیسرے روز ہی ختم ہوگیا۔ 
پاکستان کے آؤٹ والے بیٹر اذان اویس تھے جو صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاہ زیب خان 2 اور کپتان سعد بیگ 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یہ چار روزہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوگیا۔ 
سری لنکا نے منگل کے روز 155 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح انہیں فالوآن کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیندو پریرا 9 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان انڈر19 کی طرف سے ایمل خان اور محمد ابتسام نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ 
عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فالوآن کے بعد سری لنکا انڈر 19 نے دوسری اننگز میں اچھا آغاز کیا اور پولیندو پریرا اور کپتان سینتھ جے وردھنے نے اسکور میں 82 رنز کا اضافہ کیا۔ 
پریرا نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کی جس میں آٹھ چوکے اوردو چھکے شامل تھے۔ جے وردھنے دس چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں مہمان ٹیم 236 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان انڈر19 کی طرف سے علی اسفند، محمد اسماعیل، نوید احمد خان اور محمد ابتسام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 22 اکتوبرکوہوگا۔