فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے، کرکٹ آسٹریلیا
PHOTO: AFP
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنےفیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچز اب یو اے ای میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جب کہ سیریز کے باقی میچز یو اے ای میں ہونا تھے، آسٹریلیا نے انیس سو اٹھانوے سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔