news
English

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پرغور

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کررہا ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پرغور تصویر: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کررہا ہے، کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں 4 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کی کیربیئنز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، اس کا انعقاد ستمبر میں کروایا جاسکتا ہے، بعد ازاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 30 جولائی سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی نئے شیڈول کیساٹھ کیریبیئن جزائر میں کروائی جاسکتی ہے۔