news
English

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا PHOTO: AFP

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن میں آج کھیلا جائے گا، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پانچ میچوں کی سریز ابھی تک 2-2 سے برابر ہے اور میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کے بغیر میدان میں اترے گی جب کہ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے، سرفراز احمد کو آئی سی سی کے نسل پرستانہ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 4 میچوں کے لیے معطل کیا گیا جس کے باعث سرفراز جنوبی افریقا کے خلاف چوتھا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔