news
English

ایشین گیمز: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر پاکستانی ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ تیسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ایشین گیمز: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز میں بہتر سیڈنگ اور بارش نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ 
چین میں جاری ایشین گیز میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ تیسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔۔ 
چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والی 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ کے ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان کوارٹرفائنل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ جس کے بعد پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔  
یاد رہے کہ پاکستان، ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے ، اس نے2010 اور 2014کے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 
بھارتی ویمن ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ دو کوارٹرفائنلز جمعہ کے روز کھیلے جائیں گے جس میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہانگ کانگ کا مقابلہ کرے گی۔