news
English

پاکستان ویمنزکپ میں چیلنجرزنے بلاسٹرزکو5 وکٹوں سے ہرادیا

ویمنز کپ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 4 جون کو ہوگا۔

پاکستان ویمنزکپ میں چیلنجرزنے بلاسٹرزکو5 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ تورنامنٹ کے پانچویں میچ میں چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 190 رنز بنائے، ارم جاوید نے 69 گیندوں پر 49 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی 75 گیندوں پر 50 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہیں، چیلنجرز کی جانب سے معصومہ نے 34رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بلاسٹرز کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف چیلنجرز نے 42 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

چیلنجرز کی جانب سے جویریہ رؤف نے 82 اور عمیمہ سہیل نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ  کل (جمعے کو) ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل معرکہ 4 جون کو ہوگا۔