ندا ڈار کی والدہ شدید علالت کے سبب گوجرانوالہ کے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ شدید علالت کے سبب گوجرانوالہ کے مقامی اسپتال میں داخل تھیں اور کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔
آل راؤنڈر کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ چئیرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ندا ڈار کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ندا ڈار اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
ویمن کرکٹر ندا ڈار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔