news
English

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریزجیت لی  

فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور عالیہ ریاض نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریزجیت لی  

نیوزی لینڈ کی ویمنز کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹی20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ 
ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر137 رنز اسکور کیے جو نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ 
پاکستان ویمنز کی اننگز میں منیبہ علی نے 28 گیندوں پر35 رنز اسکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔  
ایک موقع پر گرین شرٹس کی چار وکٹیں 86 رنز پر گرچکی تھیں، پہلے میچ کی ٹاپ اسکورر شوال ذوالفقار اس بار صرف 7 رنز ہی بناسکیں، بسمہ معروف نے 21 رنز بنائے اور کپتان ندا ڈار 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ عالیہ ریاض نے 22گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے32 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلی جس کی وجہ سے مہمان ٹیم 137 کے اسکور تک پہنچ پائی۔ 
ہدف کے تعاقب میں کیوی ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر127 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ 
فاطمہ ثنا نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے 29 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور عالیہ ریاض نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔