news
English

پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر

یو اے ای: پاکستان کے بہترین پیسر عمر گل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے۔

پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر

ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولرز عمر گل نے اپریل میں پڑوسی ملک افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کیمپ کےلیے جوائن کیا تھا لیکن اب وہ مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔

237 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 427 وکٹیں اڑانے والے سابق پیسر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بولر خیال کیے جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کیمپ کے دوران افغان بولرز ان کی رہنمائی سے خاصے خوش تھے، اسی لیے بورڈ نے مستقل طور پر ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔