دبئی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج رات دبئی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج رات دبئی سے ہی بنگلہ دیش کے داارلحکومت ڈھاکا روانہ ہوجائے گا۔ افتخار احمد لاہور سے دبئی پہنچ گئے ہیں اور وہ آج رات ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے، قومی ٹیم اور مینیجمنٹ چارٹر فلائٹ پر بنگلہ دیش پہنچے گی، تاہم محمد حفیظ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، جب کہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16نومبر کو بنگلہ دیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں شیڈول ہیں، جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچ ہوں گے، جس کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم 22 نومبر کو لاہور سے بنگلہ دیش جائے گی۔