news

قومی ٹیم کے وکٹ کیپربیٹرمحمدرضوان پلاٹینم پک ڈرافٹ سےقبل ٹورنامنٹ سےدستبردار

محمد رضوان، جو اس موسم گرما میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہیں، اس سیریز کے بعد تک بی بی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپربیٹرمحمدرضوان پلاٹینم پک ڈرافٹ سےقبل ٹورنامنٹ سےدستبردار

قومی ٹیک کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بی بی ایل ڈرافٹ سے دستبردار ہوگئے۔ 
بتایا جاتا ہے کہ محمد رضوان، جو اس موسم گرما میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہیں، اس سیریز کے بعد تک بی بی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جبکہ پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول ہیں، قومی ذمہ داریوں کے باعث رضوان کو ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔
 
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران بھی ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کا اوور سیز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہوگا۔ 
شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد اور آصف علی سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز اس ڈرافٹ میں شامل ہیں جبکہ پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سمیت متعدد پاکستانی خواتین کرکٹرز بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔