news

شاہین کی کپتانی میں قومی ٹیم کابولنگ اٹیک کیاہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں  

پاک نیوزی لینڈ سیریز میں اسپنر کے لئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان۔

شاہین کی کپتانی میں قومی ٹیم کابولنگ اٹیک کیاہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں  

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لئے قومی ٹیم کے ممکنہ بولنگ اٹیک کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 
اکلینڈ میں شیڈول پہلے ٹی20 میچ کے دوران قومی ٹیم کے ابتدائی فاسٹ بولرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان کے کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔
 
نوجوان کرکٹر عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر جبکہ اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان ہے۔  
شاہین آفریدی، حارث رئوف اور زمان خان کو گروپ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے برعکس دوسرے نیٹ میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال اور عباس آفریدی نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔  
قبل ازیں گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی تھی، جس سے تاثر مل رہا تھا کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے جبکہ بابراعظم کو ون ڈاؤن بھیجا جاسکتا ہے اور فخر زمان چوتھی پوزیشن پر کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں۔ 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اوپننگ کے بجائے نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے دکھائی دیں گے۔