news
English

پاک افغان ون ڈے سیریزکےلیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم تیسرے نمبر پر اپنی روایتی پوزیشن سنبھالیں گے۔

پاک افغان ون ڈے سیریزکےلیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کردیا گیا۔ 
ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر اپنی روایتی پوزیشن سنبھالیں گے۔ توقع ہے کہ وہ دنیا کے ٹاپ رینک والے ون ڈے بلے باز کے طور پر اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم نظر آئیں گے۔ 
گذشتہ روزقومی ٹیم نے ہمبنٹوٹا میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا۔ 
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہوگا، افغانستان کرکٹ بورڈ نے تینوں میچز میں تماشائیوں کے لئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔