news
English

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

تربیتی کیمپ میں کپتان بابراعظم،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمداورفاسٹ بولر نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی موجود ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز ہوگیا۔

تربیتی کیمپ میں کپتان بابراعظم،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولر نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی موجود ہیں۔

فاسٹ باؤلرحسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کریں گے، زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طور پر پریکٹس کے لئے بلایا گیا ہے۔

تربیتی کیمپ کے روزانہ 2 سیشن ہوں گے، پہلا سیشن 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگا، دوسرا سیشن ساڑھے 12 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہو گا، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، ٹیم ہفتے کی رات سری لنکا روانہ ہو گی۔

پاکستان کے دورہ سری لنکا کا شیڈول:

9 جولائی کو پاکستانی اسکواڈ کولمبو میں اترے گا۔

11 اور 12 جولائی کو وارم اپ میچ ہوگا۔

16-20 جولائی تک گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

24-28 جولائی تک سنگھالی اسپورٹس کلب، کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔

پاکستانی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد ہریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، سعود شکیل، شاہین آفریدی، اور شان مسعود۔