news
English

فلسطین کا جھنڈا لگانے پراعظم خان پر جرمانہ، مریم نفیس کی پی سی بی پرتنقید

 مجھے اعظم خان پر فخر ہے، پاکستانی اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فلسطین کا جھنڈا لگانے پراعظم خان پر جرمانہ، مریم نفیس کی پی سی بی پرتنقید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے قومی کرکٹر اعظم خان پر اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ  ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔ 
مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔ مریم نفیس کی اعظم خان کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ کرکٹر اعظم خان نے نیشنل ٹی 20 کے ایک میچ میں اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔