news
English

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا  

پی سی بی نے ایک ہفتے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق بورڈ کے خلاف بیانات ان کے فوری استعفیٰ قبول کیے جانے کی وجہ بنے ہیں۔ انضمام الحق کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اورانکوائری بھی جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ انضمام الحق نے مفادات کے ٹکراؤ پر اپنے خلاف انکوائری کمیٹی بننے پر 30 اکتوبرکو قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔ 
تاہم بعد میں 
پتہ چلا تھا کہ انضمام الحق کے کھلاڑیوں کے ایجنٹ طلحہ رحمانی کی کمپنی میں شیئرز ہیں جس کے مالکان میں محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ اس انکشاف کے بعد انضمام الحق پر بطور چیف سلیکٹر مفادات کے ٹکرائو کا الزام سامنے آیا تھا جبکہ پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو الزامات سے کلیئر کردیا تھا۔