news
English

پی سی بی نےقذافی اسٹیڈیم کےقریب واقع کئی منزلہ مہنگی عمارت خریدلی

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی۔

پی سی بی نےقذافی اسٹیڈیم کےقریب واقع کئی منزلہ مہنگی عمارت خریدلی

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع کئی منزلہ عمارت 4 ارب روپے میں خرید لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ چار ارب روپے کی خطیر رقم میں خریدی گئی ہے، اگلے مرحلے میں اس عمارت کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا جس سے ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیشرفت ہوئی تھی، اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت خریدلی ہے، اس کا اسٹرکچر چونکہ فلیٹس کی برز کا ہے جسے ہوٹل بنانے کے لیے مزید تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔ 
یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔  
لاہور میں غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کے طور پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔  
کچھ عرصہ قبل قذافی اسٹیڈیم کے بالکل قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر ہوئی تھی، سیکیورٹی خدشات کے سبب پی سی بی نے اس پر اعتراض کیا جبکہ قانونی محاذ آرائی بھی ہوئی، اس دوران تعمیراتی کام رک گیا، بلڈر نے لوگوں سے فلیٹس کی رقوم بھی لی ہوئی تھیں، وہ پھنس جانے پر اس نے پی سی بی کو ہی عمارت خریدنے کی پیشکش کردی۔ 
ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت 4 ارب روپے میں خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے جسے ہوٹل میں تبدیل کرنے کے لیے اس میں مزید تعمیراتی کام کیا جائے گا جس سے ظاہر ہے اس 
منصوبے پر مزید خطیر رقم خرچ ہوگی، البتہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا، ابھی ٹیمیں مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں قیام کرتی ہیں، جس پر پی سی بی کے کروڑوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں،اسی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم آمد پر سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
اسٹیڈیم کے 
قریب رہائش سے سب کو سہولت ہو جائے گی، ساتھ ہی پی سی بی کا پیسہ بھی بچے گا، یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔ پی سی بی لاہور کے بعد کراچی میں بھی نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔