news
English

پی سی بی کا آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی کے مطابق عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ، نعمان علی اور صائم ایوب کو بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

پی سی بی کا آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ، محمد رضوان، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان آغا شامل ہیں۔ 
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ سیریز سے دستبردار کردیا ہے،  ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور  دورے کے لیے حارث رؤف سے بات بھی ہوئی تھی، فزیو تھیراپسٹ نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود ہی آسٹریلیا کے دورے پر جانے سے انکار کردیا، ان کے فیصلے کو بورڈ نے قبول کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کردیں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ بھی پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ شاہنواز دھانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز بھی کیمپ کوجوائن کریں گے۔ 
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق، عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ اسپنرز کو بھی کیمپ میں بلایا ہے، اگرچہ صاحبزادہ فرحان قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں ٹاپ اسکورر رہے ہیں لیکن ابھی ان کی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی کی کائونٹی سیزن میں اچھی پرفارمنس رہی ہے اور ان کے پاس تجربہ بھی ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ حسن علی جیسا کھلاڑی ہے وہ آسٹریلیا میں ضرور اچھی پرفامنس دے گا۔