news
English

پی سی بی کا پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریزکے لئے میچ آفیشلزکا اعلان

ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائکرافٹ پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

پی سی بی کا پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریزکے لئے میچ آفیشلزکا اعلان

پی سی بی کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستےان کرکٹ بورڈ کے مطابق علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض پانچ رکنی امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ کو سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ پاکستان 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے پلیئنگ اسکواڈز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ 
پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں مشترکہ طور پر کھیلی جائے گی، ابتدائی تین میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ آخری دو میہچ لاہور کے قذافی اسٹیڈٖیم میں کھیلے جائیں گے۔ 
پاکستان کا اسکواڈ:
بابراعظم، ابراراحمد، محمدرضوان، محمد عامر، اعظم خان، فخرزمان، افتخاراحمد، عمادوسیم، محمدعباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر۔ 
ریزرو پلیئرز: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا۔ 
نیوزی لینڈ کااسکواڈ:
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔ 

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)