news
English

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اورکوچنگ اسٹاف کا اعلان  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں دوسرا میلبرن اور تیسرا سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اورکوچنگ اسٹاف کا اعلان  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ 
پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کے ارکان کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 
نوید اکرم چیمہ ۔ ٹیم منیجر۔
محمد حفیظ ۔ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم۔
ایڈم ہولیوک ۔ بیٹنگ کوچ ۔
سائمن گرانٹ ہیلمٹ ۔ ہائی پرفارمنس کوچ۔
عمرگل ۔ فاسٹ بولنگ کوچ ۔
سعید اجمل ۔ اسپن بولنگ کوچ ۔
عبدالمجید۔ فیلڈنگ کوچ۔
منصور رانا۔ اسسٹنٹ ٹیم منیجر۔
شاہد اسلم۔ اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ۔
ڈریکس سائمین۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ۔
کلف ڈیکن ۔ فزیو تھراپسٹ۔
طلحہ اعجاز۔ ٹیم انالسٹ۔
لیفٹننٹ کرنل (ریٹائرڈ ) اختر حسین۔ سکیورٹی منیجر۔
رضا راشد کیچلو۔ ٹیم میڈیا منیجر۔
عمار احسن۔ ویڈیوگرافر۔
ڈاکٹر سہیل سلیم۔ ٹیم ڈاکٹر۔
ملنگ علی۔ ٹیم میسیور۔