news
English

نیوزی لینڈ کےساتھ ٹی20سیریز: یاسرعرفات ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

یاسرعرفات دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے 29 دسمبر سے 2 جنوری تک لاہور میں پانچ روزہ کیمپ میں بطور کیمپ کمانڈنٹ خدمات سرانجام دیں گے۔      

نیوزی لینڈ کےساتھ ٹی20سیریز: یاسرعرفات ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

پی سی بی نے یاسر عرفات کو نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر 12 سے 21 جنوری 2024ء تک نیوزی لینڈ میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔ 
سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات پاکستان کی جانب سے 2000ء سے 2012ء تک تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹونٹی میچز میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے اپنا ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس لافبورو یونیورسٹی سے مکمل کیا، جس کے بعد وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے سسیکس اور سرے جیسی کاؤنٹی ٹیموں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی فرنچائز پرتھ اسکارچرز کے ساتھ بولنگ کوچ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کے طور پر بھی کام کیا۔ 
کوچنگ کے علاوہ یاسر عرفات نے دنیا بھر کی لیگ کرکٹ میں مختلف ٹی 20 ٹیموں کے لیے نمایاں کردار ادا کیا جس میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ کرکٹ میں اوٹاگو اور کینٹربری کے لیے پیش کی گئی خدمات بھی شامل ہیں۔ یاسرعرفات دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے 29 دسمبر سے 2 جنوری تک لاہور میں پانچ روزہ کیمپ میں بطور کیمپ کمانڈنٹ خدمات سرانجام دیں گے۔