news
English

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پاگیا

شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پاگیا فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کو حتمی شکل پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات میں دی گئی جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاملات طے کرنے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ پی ایس ایل کے بعد دونوں ٹیموں کا ایک ون ڈے 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔