news
English

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کردیں

سابق ٹیسٹ پلیئر اظہر محمود بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کردیں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچنگ اسٹاف کی تلاش کے بارے میں اپ ڈیٹس جاری کردیں کیونکہ اظہر محمود بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ 
پی سی بی نے حال ہی میں اسسٹنٹ کوچ کے کردار کی تشہیر کی ہے، جو ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں کوچز کو سپورٹ فراہم کرے گا۔ جس کے بعد اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں، پی سی بی کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں اظہرمحمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ میں اسسٹنٹ کوچ ہوں گے تاہم اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے رکھا ہے لیکن اس دوران پی سی بی کے کوچز کے لیے معاملات طے پا چکے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل اشتہار دیا گیا تھا، درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل ہے جب کہ ہیڈ کوچز کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے تاہم اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں۔ اسی طرح ہیڈ کوچز کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد متوقع ہے، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔ اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ بولنگ کوچ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اسسٹنٹ کوچ کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔