news
English

چیئرمین پی سی بی سے کپتان بابراعظم اورٹیم آفیشلزکی ملاقات  

پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات میں اظہر محمود نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

چیئرمین پی سی بی سے کپتان بابراعظم اورٹیم آفیشلزکی ملاقات  

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم آفیشلز نے ملاقات کی، اس ملاقات میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور اظہر محمود بھی شامل تھے۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس میٹنگ کی تصویر اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور سینئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ 
محسن نقوی نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم آفیشلز کے ساتھ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی، اس موقع پر ٹیم آفیشلز نے چیئرمین پی سی بی کو سیریز کی پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔ 
محسن نقوی نے ٹیم آفیشلز کو نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہ سمجھنے کا کہا اور انہوں نے ہوم سیریز میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں اعتماد ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے، سیریزکا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔