news
English

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی، پی سی بی کا اعلان

اس بات کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے جمعے کےروز جاری ہونےوالے ایک بیان میں کی گئی، جس میں آئندہ 2025 کے سیزن کو "آخری چھ ٹیموں کا ایونٹ" قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی، پی سی بی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2026 کے سیزن سے دو نئی ٹیموں کے اضافے کی تصدیق کردی۔ 
اس بات کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی، جس میں آئندہ 2025 کے سیزن کو "آخری چھ ٹیموں کا ایونٹ" قرار دیا گیا۔ جس سے ثابت ہوگیا کہ پی ایس ایل میں مزید دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیاگیاہے جس کے لیے کافی عرصے سے شائقین کی جانب سے مطالبہ بھی کیا جارہاتھا۔  
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ہرفرنچائزکے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی بی پشاور اورکوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پرغور کرے گا، ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔ 
اس موقع پر پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پی ایس ایل اورآئی پی ایل کے اپریل، مئی کی ایک ساتھ ونڈوز میں کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ ہوگا۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک 6 ٹیمیں شرکت کرتی آئی ہیں اگر مزید دو ٹیمیں شامل کرلی گئیں تو کُل ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائے گی۔