news
English

پی ایس ایل 8سے پی سی بی کو پانچ ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی

سینٹرل پول کی غیرآڈٹ شدہ تفصیلات سامنے آ گئیں،1 ٹیم کے حصے میں 84 کروڑ سے زائد رقم آئے گی۔

پی ایس ایل 8سے پی سی بی کو پانچ ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن سے پی سی بی کو 5 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے جس کا 5 فیصد حصہ پی سی بی اور 95 فیصد 6 فرنچائزز کو ملے گا۔

نمائندہ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے پاس موجود سینٹرل پول کی تفصیلات کے مطابق ایونٹ سے مجموعی طور پر 5 ارب62 کروڑ93 لاکھ 11 ہزار 469روپے کی آمدنی ہوئی، اس میں پی سی بی کا 5 فیصد حصہ 58کروڑ 25 لاکھ34 ہزار480 اور 6 فرنچائزز کا95 فیصد شیئر5 ارب4کروڑ67 لاکھ76 ہزار 989 روپے رہا، ایک ٹیم کے حصے میں 84 کروڑ11 لاکھ29 ہزار498 روپے آئے۔

ٹی وی براڈ کاسٹنگ رائٹس (پاکستان) سے 2 ارب 17 کروڑ53لاکھ 93 ہزار 394 روپے حاصل ہوں گے، پی سی بی کا5 فیصد حصہ10 کروڑ87 لاکھ69 ہزار 670 روپے بنا، فرنچائزز کا95 فیصد حصہ 2 ارب6 کروڑ66لاکھ23 ہزار 724 بنے،ہر ٹیم کے حصے میں 34 کروڑ44 لاکھ37 ہزار 287 روپے آنے ہیں، دیگر ممالک سے40 کروڑ28 لاکھ 24 ہزار378 روپے حاصل ہوئے۔

پی سی بی کا شیئر2 کروڑ ایک لاکھ 41ہزار219 بنا،فرنچائز کو38 کروڑ26 لاکھ 83 ہزار 159 روپے ملنے ہیں،ہر ٹیم کے حصے میں 6 کروڑ37 لاکھ80 ہزار527 روپے آئیں گے۔

میچز کی پروڈکشن پر ایک ارب16 کروڑ91 لاکھ93 ہزار 219روپے خرچ ہوئے،5 فیصد پانچ کروڑ 84 لاکھ59ہزار 661 بورڈ جبکہ باقی ایک ارب11 کروڑ7 لاکھ33 ہزار 558 فرنچائزز دیں گی، ایک ٹیم کا حصہ18 کروڑ 51 لاکھ22ہزار 260 ہوگا۔ زنگ اسٹمپ کے اخراجات 2 کروڑ58 لاکھ 20ہزار 429 روپے رہے،بورڈ کی 5 فیصد رقم 12 لاکھ 91 ہزار 21 روپے ہوگی۔

فرنچائز کو2 کروڑ 45 لاکھ29 ہزار 408 روپے دینا ہوں گے،ہر ٹیم کا حصہ 40 لاکھ 88 ہزار235 ہوگا۔ براڈ کاسٹ کی مجموعی آمدنی ایک ارب 38 کروڑ32 لاکھ 4 ہزار124 رہی،پی سی بی کا حصہ 6 کروڑ 91 لاکھ60 ہزار206 رہا، فرنچائز شیئر ایک ارب31 کروڑ40 لاکھ 43ہزار918 بنے گا، ہر ٹیم کے حصے میں 21 کروڑ90 لاکھ7 ہزار320 روپے آئیں گے۔

ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ رائٹس (پاکستان) سے44کروڑروپے ملیں گے۔ پی سی بی کا 5 فیصد شیئر2 کروڑ 20لاکھ بنا، فرنچائزز کا شیئر41 کروڑ80 لاکھ روپے ہوگا،ہر ٹیم کو 6 کروڑ96 لاکھ66ہزار667 روپے ملیں گے۔

پاکستان اور باقی ممالک کے ریڈیو رائٹس سے 2 کروڑ10 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔پی سی بی کا 5 فیصد شیئر10 لاکھ50 ہزار جبکہ فرنچائزز کا حصہ ایک کروڑ99 لاکھ50 ہزار ہے،ہر ٹیم کو 33لاکھ 25 ہزار روپے ملیں گے۔

ٹائٹل اسپانسر شپ سے 85کروڑ روپے حاصل ہوں گے، بورڈ کا5 فیصد شیئر4 کروڑ25 لاکھ رہا جبکہ فرنچائزز کے حصے میں 80 کروڑ75 لاکھ روپے آئیں گے،ہر ٹیم کو 13 کروڑ 45 لاکھ 83ہزار 333 روپے ملیں گے۔

7کیٹیگری رائٹس سے ایک ارب 13 کروڑ75 لاکھ 12ہزار250 روپے ملیں گے، پی سی بی کا 5 فیصد شیئر 5 کروڑ 68 لاکھ75ہزار 613 رہا، فرنچائز کو ایک ارب 8کروڑ6 لاکھ 36 ہزار 638 روپے دیے جائیں گے۔

ایک ٹیم کا حصہ 18 کروڑایک لاکھ 6ہزار106 ہوگا، امپائر اسپانسر شپ رائٹس سے 18کروڑ روپے ملیں گے، بورڈ کا 5 فیصد حصہ 90 لاکھ جبکہ فرنچائزز کا 95 فیصد شیئر 17 کروڑ10 لاکھ روپے ہے، ہر ٹیم کو2کروڑ 85 لاکھ روپے ملنے ہیں۔پروڈکشن انہینسمینٹ اسپانسر شپ سے15 کروڑ81 لاکھ25 ہزار روپے ملیں گے۔

بورڈ کا 5 فیصد حصہ 79 لاکھ6 ہزار 250 بنا جبکہ فرنچائزز کو15کروڑ2 لاکھ18 ہزار 750 روپے دیے جائیں گے،ہر ٹیم کے حصے میں 2 کروڑ50 لاکھ 36 ہزار 458 روپے آئیں گے۔براڈ کاسٹنگ و دیگر رائٹس کے ٹیکس کی مکمل ادائیگی بورڈ کرے گا۔

براڈ کاسٹنگ پر ٹیکس کی رقم18 کروڑ91لاکھ 64 ہزار640 بنی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کا ٹیکس 3 کروڑ82 لاکھ60 ہزار868 ہے، ٹائٹل اسپانسر شپ سے ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ 39 لاکھ13ہزار44 روپے جمع کرانا ہوں گے،پروڈکشن انہینسمینٹ کا ٹیکس 1کروڑ37 لاکھ50 ہزار جبکہ ریڈیو رائٹس کا ٹیکس 18 لاکھ 26 ہزار 87 روپے ہے۔

ان وینیو ایکٹیویشن اسپانسر شپ سے 11کروڑ38 لاکھ50 ہزار روپے حاصل ہوں گے،56لاکھ 92 ہزار500 روپے پی سی بی جبکہ 10 کروڑ 81 لاکھ57ہزار500 فرنچائزز کو ملیں گے، ہر ٹیم کا حصہ ایک کروڑ80 لاکھ 26 ہزار250 ہوگا۔ اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ اسپانسر شپ کے6 کروڑ30 لاکھ روپے میں سے 31لاکھ 50 ہزار بورڈ جبکہ 5 کروڑ 98لاکھ50 ہزار فرنچائزز کو دیے جائیں گے، ایک کا حصہ 99 لاکھ 75ہزار ہوگا۔

 ٹرک برانڈنگ اسپانسر شپ کے 5کروڑ40 لاکھ روپے آنے ہیں۔ ان میں سے 27 لاکھ پی سی بی اور5 کروڑ13 لاکھ فرنچائزز کو ملنے ہیں،85 لاکھ 50 ہزار فی ٹیم حصہ بنے گا۔

ورچوئل ایڈورٹائزنگ سے حاصل شدہ رقم 7 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،36 لاکھ بورڈ جبکہ 6 کروڑ84 لاکھ فرنچائزز کو ملنے ہیں، ایک ٹیم کا شیئرایک کروڑ14 کروڑ روپے بنتا ہے۔

پی ایس ایل برانڈنگ پارٹنر شپ سے 16 کروڑ روپے حاصل ہوں گے،80 لاکھ روپے بورڈ کو ملیں گے،15 کروڑ 20لاکھ روپے فرنچائزز کا حصہ جبکہ ایک ٹیم کو 2کروڑ 53 لاکھ33ہزار333 روپے دیے جائیں گے۔

فینٹسی ایپ سے7 کروڑ 72 لاکھ35 ہزار روپے آئیں گے،38 لاکھ 61 ہزار 750 بورڈ اور 7 کروڑ 33 لاکھ73ہزار250 فرنچائز کا شیئر ہو گا، ہر ٹیم کوایک کروڑ 22 لاکھ28 ہزار875 روپے ملنے ہیں۔

یو ٹیوب سے24 لاکھ70 ہزار456 روپے کی آمدنی ہوئی۔ ایک لاکھ 23 ہزار523 بورڈ اور23 لاکھ 46 ہزار933 فرنچائزز کا شیئر ہے، ہر ٹیم کو3 لاکھ 91 ہزار156 روپے دیے جائیں گے۔

میچز میں شائقین کی آمد سے 60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی، پی سی بی کا حصہ 3 کروڑ رہا، فرنچائزز کو57 کروڑروپے ملے، ایک ٹیم کا شیئر 9 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا۔