news
English

کیا ورلڈکپ2024 کے لیے سرویورچرڈز کو گرین شرٹس کا مینٹوربنایاجائے گا؟

پی سی بی سرویورچرڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے چین ہے، خاص طور پر ٹورنامنٹ کے ویسٹ انڈیز میں شیڈول حصے کے دوران گرین شرٹس کو ان کے تجربے سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔

کیا ورلڈکپ2024 کے لیے سرویورچرڈز کو گرین شرٹس کا مینٹوربنایاجائے گا؟

اگلے ماہ سے امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ پلیئر سر ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کی نظریں سر ویو رچرڈز کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے گرین شرٹس کا مینٹور بنانے پر مرکوز ہیں۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کی خبروں پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کا میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور اِن کنڈیشنز کا ویسٹ انڈین کرکٹر کو بخوبی اندازہ ہے جس کی وجہ سے انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مینٹور کے طور پر رکھا جاسکتا ہے۔ 
قبل ازیں سال 2022 کے ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن بطور مینٹور قومی ٹیم کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سر ووین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن سے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بطور مینٹور خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کلے حوالے سے ماضی قریب میں ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میگا ایونٹ کے دوران ان کی خدمات ٹیم ویسٹ انڈیز کے لیے مختص ہوں گی۔