news
English

پی سی بی نے نئی قومی ٹیم سلیکشن کمیٹی متعارف کرادی

نئی تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا کام بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہو گا۔

پی سی بی نے نئی قومی ٹیم سلیکشن کمیٹی متعارف کرادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی سلیکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ 
کمیٹی میں معروف سابق کرکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق کے علاوہ غیرملکی کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن شامل ہیں۔ 
مینز وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیموں کی قیادت کرنے والے کپتان شان مسعود اور بابر اعظم بھی سلیکشن کمیٹی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 
نئی تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا کام بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہو گا، جس کی میزبانی اگلے ماہ پاکستان میں ہونی ہے۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کی سلیکشن میں جیسن گلیسپی ٹیم کی معاونت کریں گے جبکہ وائٹ بال ٹیم کی سلیکشن میں جیسن گیپسی کا اہم کردار ہوگا۔ 
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں مزید خدمات درکار نہیں۔
وہاب ریاض نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن میں کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا، پی سی بی کے ساتھ بطور سلیکشن کمیٹی ممبر میرا سفر ختم ہوا۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ پوری ایمانداری سے اس کھیل کی خدمت کی جس سے محبت کرتا ہوں۔،، 
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’7 رکنی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، اس کمیٹی میں تمام ارکان کے ووٹ کی یکساں حیثیت تھی۔،، 
سابق رکن سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام ممبران نے ایک ٹیم کی حیثیت سے سلیکشن کی جس کا حصہ رہنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔،،
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کی صبح ایک سرکاری بیان میں اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "اس نے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو مطلع کیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے سیٹ اپ میں ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں رہے گی۔"