news
English

پی سی بی نے 12 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باوجود 12 قومی کھلاڑیوں کو لیگز میں کھیلنے کیلئے این او سی مل گیا۔

پی سی بی نے 12 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں پر ایک بار پھر مہربان ہو گیا، 12کرکٹرز کو انٹرنیشنل لیگز میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیے۔  پیسر محمد عامر اور آل رائونڈر شاداب خان سمیت متعدد پلیئرز سی پی ایل اور لنکا پریمیئر لیگز سمیت دیگر عالمی ایونٹس کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فخر زمان 29 اگست سے 6 اکتوبر تک شیڈول کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باوجود 12 قومی کھلاڑیوں کو لیگز میں کھیلنے کیلئے این او سی مل گیا۔ فاسٹ بولر محمد عامر 4 سے 20 جولائی تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ اسپنر ابرار احمد 4 سے 28 جولائی تک جاری رہنے والی میجر لیگ کرکٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے، قومی ٹیم کے پیسر حارث روف بھی اسی ایونٹ کے دوران بولنگ کرتے دکھائی دیں گے، زمان خان ان کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والے ہیں، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، اور شاداب خان 21 جولائی تک لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے حال ہی میں پی سی بی کی جانب سے نافذ کی گئی سخت این او سی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ایل پی ایل 2024 میں شرکت سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔   
شرجیل خان اور صہیب مقصود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں چھکے چوکے لگانے کے لیے تیار ہیں، ایونٹ 3 جولائی سے 13 جولائی تک شیڈول ہیں۔ اسامہ میر 23 جولائی سے 20 اگست تک شیڈول دی ہنڈرڈ لیگ میں شریک ہوں گے،وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپنر صائم ایوب کو سی پی ایل کیلیے این او سی نہیں مل سکے،وہ گیانا واریئرز کا حصہ تھے۔  
دریں اثنا اعظم خان  پی سی بی کی 2  لیگز پالیسی کے سبب لنکا پریمیئر لیگ  سے دستبردار ہوگئے کیونکہ بورڈ  کی جانب سے ایک کھلاڑی کو ایک سال میں صرف 2 لیگز کھیلنے کےلیے این اور سی جاری کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیاہے، جس پر اعظم خان نے ایل پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ان کی خدمات کینڈی نے  حاصل کی تھیں، اب اعظم خان انٹرنیشنل  لیگ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔  
ویسٹ انڈین لیگ 28 اگست سے شروع ہوگی، اسی ماہ پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔