لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے بعد پی سی بی چینل پر ٹیسلا یوایس24 لکھ دیا تھا۔
ہیکرز نے پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر موجود تمام ویڈیوز بھی غائب کر دی تھیں، اطلاع ملنے پر پی سی بی نے یوٹیوب حکام سے فوری رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے چینل کا کنٹرول دوبارہ پی سی بی کو دے دیا۔
پی سی بی کی متعلقہ ٹیم نے چینل کی تحلیل شدہ ویڈیوز بحال کرکے چند نئی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی یوٹیوب چینل کے 44 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔