news
English

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی  

دو روز قبل، محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹرز سے ملاقات میں بابرحامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔ 

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کمان بدلنے کے بعد ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 
ذرائع کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے۔ بابر حامد کو ذکا اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا۔ 
اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دورمیں بھی پی سی بی میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔
دو روز قبل، محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹرز سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابرحامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔ 
بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی اپنی سروسز دے رہے تھے۔